Mareekh per pehla qadam by Nazneen Firdos

Mareekh per pehla qadam by Nazneen Firdos

Mareekh per pehla qadam by Nazneen Firdos

Review by Ali Abdullah 🌹

“مریخ پر پہلا قدم ”
پاکیزہ فروری 2026ء
تحریر: نازنین فردوس
تبصرہ:علی عبداللہ
روایتی موضوع کو منفرد تڑکے کے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں تو نازنین فردوس کی یہ مزے دار سی کہانی پڑھ لیجئے ۔۔۔
سب سے پہلے تو نام ہی انوکھا ہے جو قاری کو تحریر پڑھنے کے لیے اکساتا ہے اور جس طرح سسرال کو مریخ سے تشبیہ دی گئی بہت عمدہ ۔۔
اور واقعی شادی سے پہلے سسرال کی ایسی دہشت لڑکی کے دماغ میں ڈال  دی جاتی کہ وہ پہلے سے ہی سب کو دشمن  اور سسرال کو مریخ سمجھنے لگتی ہے ۔۔۔۔
بہت بڑی بے وقوفی کی زویا نے ۔۔۔
اگر وقار کی جگہ کوئی بھی اور  ہوتا تو اس کی ازدواجی زندگی ہی داؤ پر لگ جاتی ۔۔۔
یہ تو وقار اور اس کی ساس کا مصلحت آمیز رویہ تھا کہ اس کی غلطی پر پردہ ڈال دیا ۔۔۔۔
بھابی کا کردار بھی مثبت تھا اور مصنفہ نے جس طرح شادی سے پہلے اور بعد کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کیا ،اچھا لگا ۔۔۔۔
ہاں پہلے پہل وقار کے چند جملے خاص کر میکے والی پابندی درست نہیں لگی لیکن تھوڑا بہت احساس زویا کو بھی تو دلانا تھا ۔۔۔
لیکن شکر ہے زویا کو عقل آ گئی اور اس سے بھی زیادہ شکر کہ روایتی سسرال اور شوہر نہیں ملا ورنہ زویا بی بی تو جاتیں کام سے 😌۔۔
وقار کی یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میکے میں اسے کزنز پٹیاں پڑھاتی ہیں لیکن بات پھر وہی کہ دودھ کا جلا ۔۔۔ 😁
نازنین فردوس میں لکھنے کی مکمل صلاحیت ہے اور انہیں اور زیادہ لکھنا چاہیے ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *