Paglam by Mansha Mohsin Ali

Paglam by Mansha Mohsin Ali

Paglam by Mansha Mohsin Ali

Review by Ali Abdullah 🌹

“پگلم ”
خواتین جنوری 2026ء
تحریر:  منشا محسن علی
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
منشا محسن علی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کردار جو ہمیں بہت عام نظر آتے ہیں  یا جنہیں  پہلی نظر میں دیکھ کر ہم نظر انداز کر دیں،  ان کرداروں کو اس خوبصورتی سے لکھتی ہیں کہ قاری کہانی کے سحر سے نہیں نکل پاتا۔۔
کہانی ہے پرویز عرف پگلم اور چاند سی چندا کی ۔۔۔
بھلا پگلم اور چندا کا بھی کوئی جوڑ ہو سکتا تھا؟
لیکن قسمت نے  ہونق تاثرات اور بے غرض پگلم  کے نصیب میں چندا کو لکھ رکھا تھا ۔۔۔
وہ چندا  جو باپ کی شہزادی تھی،  ان  کی موت کے بعد بے سہارا ہو گئی۔۔  اور بھائی نے خود سے جان چھڑانے کے لیے اس کا رشتہ پگلم سے طے کر دیا۔۔۔
وہ پگلم جس کی حیثیت اس شکستہ حویلی میں ناکارہ چیز سے بھی بدتر تھی ۔۔۔
گھر کا سوتیلا بیٹا خود پر سے سوتیلے کا لیبل ہٹانے کے لیے سب کچھ کرتا۔۔۔ بھائیوں کے کام، بھابیوں کی خدمت گزاری ، بھتیجوں اور بھتیجیوں کی ہر خواہش پوری کرتا مگر اس لا حاصل سفر میں خود کو بھول بیٹھا ۔۔۔
اور شاید ساری زندگی پگلم ایسی ہی  زندگی گزارتا اگر اس کی زندگی میں چندا نہ آتی۔۔۔
وہ چندا جس نے پگلم کی زندگی کو نئے رنگوں سے بھر دیا ۔۔
لیکن بدلا صرف پگلم نہیں تھا ۔۔۔ بدلی تو چندا کی سوچ بھی تھی ۔۔
کہانی میں دیا گیا ایک پیغام بہت اچھا لگا کہ اگر کوئی لڑکا گھر کہ  کام کرتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔۔
لیکن ہاں اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ کسی کے بے دام غلام ہی بن جائیں کیونکہ  جب تک آپ  خود اپنا احساس نہیں کرتے، کسی کو احساس نہیں ہوتا۔۔۔
منشا محسن علی کا انداز تحریر بھی بہت منفرد اور خوبصورت ہے۔۔ میٹھا میٹھا اور رواں انداز ۔۔۔
اللہ کرے زور قلم اور آمین ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *