Wo jo do lafzon k darmiyan hai by Asia Raees Khan

Wo jo do lafzon k darmiyan hai by Asia Raees Khan

Wo jo do lafzon k darmiyan hai by Asia Raees Khan

Tabsara by Ali Abdullah 🌹

” وہ جو لفظوں کے درمیاں ہے ”
خواتین نومبر 2025ء
تحریر :  آسیہ رئیس خان
تبصرہ نگار :   علی عبداللہ
بلنگ اور ٹرولنگ ۔۔۔ دو بہت تکلیف دہ مگر سب سے زیادہ نظر انداز کیے جانے والے پہلو جو کسی بھی انسان کی زندگی انتہائی مشکل بنا دیتے ہیں ۔۔۔
اور اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مقام پر ہم اس فیز سے گزرتے ہیں ۔۔۔  البتہ ہمارا کردار ضرور مختلف ہو سکتا ہے ۔۔
کبھی ہم کسی کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہوتے ہیں تو کبھی خود اس اذیت کا شکار ہو رہے ہوتے ہیں اور بہت بار ہم سب دیکھ کر بھی انجان بن جاتے ہیں لیکن ۔۔۔
کیا انجان رہ کر ہم پر سے ساری ذمہ داری ختم ہو گئی ؟
کیا سب دیکھ کر خاموشی اختیار کر کہ ہم واقعی اس معاملے سے نکل جاتے ہیں ۔۔
ہرگز نہیں ۔۔ اس سارے معاملے میں جتنے قصور وار بلنگ کرنے والا اور اسے بڑھاوا دینے والے ہیں ، اتنے ہی ہم بھی ۔۔۔
کہ ہم دیکھ  کر بھی نظر چرا جاتے ہیں ۔۔۔
اور یوں اس شخص کی ذات کرچیوں میں تقسیم ہوتی جاتی ہے اور سب سے زیادہ  تکلیف کی بات تو یہ کہ ہمارے اپنے جنہیں اس طرح کی سچویشن میں ہمارے ساتھ ہونا چاہیے ، وہی ہمیں چھوڑ دیتے ہیں ۔۔۔
جیسے ساحل کے ساتھ ہوئی بلنگ کے نتیجے میں جب اس نے باپ کو بتانا چاہا تو نظر انداز کر دیا گیا ۔۔۔ اور یہیں سے اس کی زندگی اور مشکل بنی ۔۔۔
اگر وقت پر تایا جان اس سرد دیوار کو توڑ کر ساحل پر توجہ دے دیتے تو وہ اتنے سال گھٹ گھٹ کر نہ جیتا ۔۔۔۔
سب کو یاد رہیں تو اس کی کامیابیاں، تمغے لیکن ان کے پیچھے کی تکلیف کوئی نہ سمجھ سکا ۔۔۔۔
اور پھر جب اس نے  اپنے ٹراما کو ہیل کر لیا لیکن ابھی بھی اس کی تکلیف سے سب انجان تھے اور پھر اس کی کہانی میں شامل ہوئی شہامہ ۔۔۔
پہلی ہمدرد ۔۔ پہلی سامع ۔۔۔ شہامہ جسے بلنگ سے سخت نفرت تھی لیکن وہ بھی انجان تھی کہ اس کا سامنا کیسے کیا جائے ۔۔۔۔
ساحل کے دیے گئے اعتماد کی وجہ سے اس نے بلنگ گروپ کا سامنا کرنا شروع کیا لیکن اسے کیا خبر تھی کہ وہ ایک دن خود بھی کردار کشی اور تضحیک کے اس گھناونے عمل کا شکار بن جائے گی ۔۔۔۔
کیا ہوگا شہامہ اور ساحل کا انجام ؟
جاننے کے لیے پڑھیے ” وہ جو لفظوں کے درمیاں ہے”
کہانی پڑھتے ہوئے بہت جگہ میرے آنسو آنکھوں کی باڑ پھلانگ نکلے کہ میں اس کہانی کے ساتھ بہت حد تک رلیٹ کر سکتا ہوں ۔۔ ایک طویل عرصے تک بلنگ کا نشانہ بننے کی تکلیف سہی ہے اور یہ تکلیف انسان کو مار دیتی ہے ۔۔۔۔
لیکن انسان کو ان سب چیزوں کا سامنا کرنا آنا چاہیے ۔۔۔
لیکن پھر وہی بات کہ اس سب میں گھر والوں کے بھروسے کی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔
بلنگ ، ٹرولنگ کے میکانزم کو بہت عمدہ انداز میں واضح کیا گیا ۔۔۔۔
ایک بہت تکلیف دہ مگر امید کا پیغام دیتی کہانی ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *