Gardab copmlete by Asma Qadri

Gardab copmlete by Asma Qadri

 Gardab copmlete by Asma Qadri

گرداب از اسماء قادری

جاسوسی ڈائجسٹ

Tabsara by Wajiha👇
بہت بہترین انداز بیاں ہے لکھاری کا ، میں نے یہ ناول ڈائجسٹ میں پڑھا تھا اس وقت ایک اور سلسلہ وار ناول چل رہا تھا “للکار” طاہر جاوید مغل کا، لیکن ڈائجسٹ ہاتھ میں آتے ہی پہلا کام میرا اس کو پڑھنا ہوتا تھا۔ یہ ناول آپ کو حقیقت سے قریب ترین لگے گا اسما قادری کی بہت بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ واقعات کو ایسے پیش کرتی ہیں گویا وہ حقیقت ہوں۔ اس ناول میں آپ کو ہار اور جیت دونوں نظر آئیں گی جو کہ ان (اسما قادری) کا خاصہ ہے۔ باقی لکھاریوں کی طرح (معذرت کے ساتھ) وہ اپنے ہیرو کو سپر ہیرو بنا کر پیش نہیں کرتیں بلکہ ان کا ہیرو ایک عام شخص ہی ہوتا ہے جو ہم میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ اضافی خوبی شہریار کی حد سے زیادہ حب الوطنی ہوتی ہے ۔ماہ نور اس کہانی کی ہیروئن ایک چھوٹے سے گاؤں کی رہنے والی اپنے گاؤں کے وڈیرے سے بچنے کے لیے دنیا کی مزید مشکلات کا سامنا بڑی بہادری سے کرتی ہے اور اس سب میں اسے اسلم جیسا ہمسفر ملتا ہے۔ چھوٹے پیمانے سے شروع ہونے والی یہ کہانی را اور موساد کے ایجنٹس کو بے نقاب اور کافی حد تک ان کو جہنم واصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔ خواجہ سراؤں کا وہ روپ دیکھنے کو ملتا ہے کہ ہم دنگ رہ جاتے ہیں۔ سنسنی خیز اور محبت، ایکشن سے بھرپور یہ ناول پڑھ کر آپ اش اش کر اٹھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *