Bombay ki Bano by Amtul Aziz Shahzad

Bombay ki Bano by Amtul Aziz Shahzad

Bombay ki Bano by Amtul Aziz Shahzad

Novel name_ Bombay ki bano ” published in Shua digest March 2021
Writer _ Amtul Aziz Shehzad
Pages _58

Review by Ali Abdullah 🌹
“بمبئی کی بانو ”
شعاع مارچ 2021ء
تحریر: امتل عزیز شہزاد
تبصرہ نگار: علی عبداللہ
اتنی تکلیف دہ کہانی ۔۔۔ امتل عزیز کی خوبی یہ ہے کہ اپنی منظر نگاری اور کردار کشی سے قاری کو مسحور کر دیتی ہیں ۔۔۔
کہانی ہے بانو کی۔۔۔۔ وہ بانو جس کا حوالہ بمبئی تھا۔۔ وہ بانو جس کا استحصال اس کے اپنوں کے ہاتھوں ہوا ۔۔۔
لیکن تکلیف کی اس کہانی کا آغاز بانو کی ماں سے ہوا۔۔۔۔ اور جب زندگی اس کی ماں پر مہربان ہوئی تو قسمت نے انہیں عرش سے فرش پر لاپٹخا اور یوں بابو جی کی موت کے بعد ایک نہ ختم ہونے والا سفر شروع ہوا ۔۔۔۔
سفر تکلیف کا ۔۔۔
سفر خود کو مار کر جینے کا ۔۔۔۔
اور یوں الہڑ پن میں ہی بانو پر ذمہ داریوں کا بوجھ آن پڑا ۔۔۔۔
دو بھائیوں اور غم سے نڈھال ماں کو لیے نرملا کی کھولی میں چلی آئی کہ یہی آشیانہ اب ان کا مقدر تھا۔۔۔
لیکن قسمت کو اس بار بانو کا امتحان ازدواجی زندگی کی ناکامی کی صورت میں منظور تھا۔۔۔
اور تب اس سے دوبارہ آن ٹکرائے ذوالفقار علی عرف ماسٹر جی۔۔۔
جو اس بے سروسامانی کی کیفیت میں بانو کے لیے سہارا بنے ۔۔
اور بانو کی زندگی سہل ہونے لگی مگر قسمت کو ایک اور امتحان منظور تھا ۔۔۔۔۔
ماں کی تڑپ نے بانو سے وہ فیصلہ کروا لیا جو وہ کبھی نہ کرتی۔۔۔
پاکستان جانے کا فیصلہ ۔۔۔
اور تب ماں کی ضد نے ایک بار پھر بانو کی زندگی تکلیف دہ بنا دی اور ماسٹر جی کہ پیغام کو بمبئی میں چھوڑ کر وہ کراچی چلی آئی ۔۔۔۔۔
ایک اور ہجرت ۔۔۔ اور ہجرتیں مار دیا کرتی ہیں ۔۔۔۔
کیا ہوگا بانو کی کہانی کا انجام؟
جاننے کے لیے پڑھیے “بمبئی کی بانو”۔۔۔
دلفگار تحریر ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *